ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ”ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف کوریا“ کا دورہ

ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے
شی ہنگ یونیورسٹی 33 ہزار کمپنیوں کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے مدد دیتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر جے او گان

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri visits Tech University of Korea

لاہور (6 اکتوبر 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ”ٹیکنالوجی یونیورسٹی شی ہنگ کوریا“ کا دورہ کیا اور منہاج یونیورسٹی لاہور اور شی ہنگ یونیورسٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے لئے MoU پر دستخط کیے، چیئرمین سپریم کونسل نے ایڈمنسٹریٹر ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جے اوگان سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شی ہنگ یونیورسٹی ایشیا کے سب سے بڑے بزنس ہب آنسن کوریا میں واقع ہے جو 33 ہزار کمپنیز کو ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرتی ہے اور 4 ہزار کمپنیز کو آئیڈیاز سے لے کر پراڈکٹ کی تکمیل تک تعاون فراہم کرتی ہے۔ جس میں ایل جی اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

یونیورسٹی کے تفصیلی دورہ کے ساتھ ساتھ چیئرمین سپریم کونسل کو DAECHANG CO. LTD کمپنی کا دورہ بھی کروایا گیا جوکہ کوریا کی لیڈنگ کمپنیز میں سے ایک ہے جس کا سالانہ زرمبادلہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ISUNG CO. LTD کمپنی کا دورہ بھی کروایا گیا ڈاکٹر پروفیسر جے او گان نے ملاقات کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بارے میں سن رکھا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی متعدد تصانیف کا مطالعہ بھی کیا ہے بین المذاہب رواداری اور معتدل رویوں کے فروغ کے لئے ان کا کام قابل قدر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں پاکستان کے طلباء اور لوگ بھی کوریا کی ترقی سے فائدہ اٹھائیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران، صدر نیشنل ایگزیکٹو کونسل کوریا شہزاد علی بھٹی امیر، چودھری جمیل اور دیگر ذمہ داران نیشنل ایگزیکٹو کونسل تھے۔

Minhaj University signs MoU with Tech University of Korea Siheung-si

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top