منہاج القرآن کی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں: جواد حامد

لاہور سے ایک لاکھ گھرانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے: رانا نفیس حسین قادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے
مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی: سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس
لاہور میں عہدیداران و کارکنان نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے: صدر منہاج القرآن لاہور

International Mawlid un Nabi Conference 2022 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

لاہور (6 اکتوبر 2022) تحریک منہاج القرآن کی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 8 اکتوبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی، تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں روزانہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے مینار پاکستان میں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں۔

سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔ کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی شخصیات شرکت کریں گی۔ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ عالمی میلاد کانفرنس میں اندرونِ ملک و بیرون ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ عظام اور مذہبی رہنماء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا ہے۔

صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے شہر لاہور سے ایک لاکھ گھرانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اہلیان لاہور مرد و خواتین ہزاروں کی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کرکے آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان نے لاہور میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top