خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام تقریب ’’اتحاد بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں‘‘ میں انجینئر محمد رفیق نجم کی شرکت

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے’’ اتحاد بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔

کانفرنس کی میزبانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس نے کی۔ اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اتحاد و اتفاق سے ہی آگے بڑھ سکتی ہے، یہ تقریب اتحاد امت کا موجب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا انعام بچھڑنے والوں کو جوڑنے سے ہوتا ہے، قرآن کریم میں تقریباً 50مقامات پر آپس میں متحد رہنے اور تفرقہ سے گریز کا حکم ہے۔ بھائی چارے کی عظیم مثال مواخات مدینہ ہمارے سامنے ہے جس میں اتحاد و اتفاق کےعظیم مظاہرے ہمارے سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اول روز سے اتحاد امت کی داعی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اتحاد امت کی مضبوط آواز ہیں۔ آج سے 42 سال قبل شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے حضور ﷺ کی غلامی اور امت کو یکجا کرنےکی آواز بلند کی۔

کانفرنس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ افضل حیدری، پیر سید حبیب عرفانی، سید علی رضا نقوی، مفتی شاہد، انجینئر محمد رفیق انجم، علامہ اعجاز حیدری، علامہ محمد حسین گولڑوی، ڈاکٹر سکینہ مہدوی، علامہ پرویز اکبر ساقی نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، محمد شہزاد خان، محمد طیب ضیا نے بھی شرکت کی۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top