منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام دو روزہ ورلڈ ریلیجنز کانفرنس شروع

فروغ امن کے لئے بین المذاہب مکالمہ ناگزیر ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
کانفرنس میں، برطانیہ اٹلی، آسٹریلیا، سری لنکا، پاکستان سے نامور سکالرز محققین شریک ہیں

International Conference on World Religions under Minhaj University

لاہور (29 اکتوبر 2022ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ 5ویں ''انٹرنیشنل ریلجنز کانفرنس'' کے پہلے روز افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور بین المذاہب مکالمہ اور رواداری کے فروغ کے لئے ہر سال مختلف مذاہب کے بین الاقوامی سکالرز کو مدعو کرتی ہے۔ نفرتوں کے خاتمہ اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بین المذاہب مکالمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے آفاقی انسانی پیغام کو سمجھنے کے لیے قران مجید کی براہ راست تفہیم اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ ضروری ہے۔ انتہا پسند اسلام کی جو تصویر پیش کرتے ہیں وہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات نہیں۔ اسلام انصاف، اعتدال، انسانی جان کی حرمت و وقار کا محافظ اور رواداری کا دین ہے۔ ریاست مدینہ میں رہنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ''میثاق مدینہ'' کے ذریعے ون نیشن قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اسلام کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی سکالرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہی پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ بیرونی دنیا کا میڈیا جو تصویر پیش کرتا ہے وہ انصاف اور حقیقت کے برعکس ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں ان کی مذہبی سماجی اقدار کو احترام اور تحفظ حاصل ہے۔

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے عالمی محققین، ریسرچ سکالرز، مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علمی و تحقیقی کانفرنسز سے نوجوانوں کی فکری آبیاری ہوتی ہے۔

جتھہ دار اکل تخت گولڈن ٹیمپل (انڈیا) ڈاکٹر سردار گیانی ہرپریت سنگھ نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مذاہب کے درمیان نفرت اور دوریاں بڑھ رہی ہیں جس کے خاتمے کے لیے انٹر ریلیجیس ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، انھوں نے منہاج یونیورسٹی کو اہم کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی مکرم محمد مصطفیٰ ﷺ نے بین الاقوامی معاشرے کی بنیاد رکھی اور ہر طرح کے خوف کو ختم کیا آج ہمارے دلوں میں اتنے خوف داخل ہو گئے ہیں کہ خوف خدا کی کوئی جگہ نہیں بچی۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نیشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ احترام انسانیت، بین المذاہب رواداری درس دیا ہے۔ یہی اسلام اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہیں۔

معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے (Religious Diversity in Pakistan:Chalenges and Prospects) کے موضوع پر ہونے والی پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انٹرفیتھ ریلیشنز کے حوالے سے منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور نے کسی بھی آرگنائزیشن اور اعلیٰ تعلیمی ادارے سے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔

پینل ڈسکشن میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایم ایچ شاہین قانون دان، غلام مصطفیٰ چوہدری، حسن عباس رضا، ماڈریٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) امجد حسین شامل تھے۔ کانفرنس میں، برطانیہ سے ریونڈر فلپ ڈنکن پیٹرز، ماڈریٹر ریونڈر روبن قمر، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس، بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، اٹلی سے امام یحییٰ سرجیویاحی بالواسنی، سری لنکا سے پروفیسر میرسوات ویملگانا تھیرو، ڈاکٹر سردار ہر پریت سنگھ، یو ایم ٹی پاکستان سے ڈاکٹر عمر فاروق سعید، وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی ندیم احمد بھٹی، صدر ہندو پر بندھک کمیٹی پاکستان کرشن شرما، سردار امیر سنگھ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار درشن سنگھ، ارچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، رہورنڈ روبن قمر، فادر انتنھی، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، تاجر راہنما پرویز بٹ، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ منہاج یونیورسٹی ندیم چودھری، جواد حامد، ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شہزاد رسول، حاجی اسحاق اور عبدالحفیظ چوہدری سمیت منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top