منہاج القرآن شعبہ کورسز کا 10 روزہ ”قرآن سٹڈیز کورس“ 22 دسمبر سے شروع ہو گا

منہاج القرآن علوم القرآن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: حافظ سعید رضا بغدادی
قرآن سٹڈیز کورس میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروانا لازم ہے، ڈائریکٹر شعبہ کورسز

لاہور (22 نومبر 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ کورسز کے زیراہتمام عالمی شہرت یافتہ سکالرز کی زیر نگرانی موسم سرما کی چھٹیوں میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 10 روزہ ڈپلومہ ان ”قرآن سٹڈیز کورس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ سعید رضا بغدادی نے 10 روزہ کورس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں علوم القرآن کے فروغ کیلئے عالمگیر سطح پر اپنا دعوتی، تعلیمی و تربیتی کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نئی نسل کو قرآن مجید کی تعلیمات سے ہم آہنگ کریں۔ قرآن ہدایت اور صراط مستقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرآن سٹڈیز کورس 22 دسمبر تا یکم جنوری تک جاری رہے گا۔ شرکت کی آن لائن سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ اس کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 روزہ کورس میں اخلاقی و روحانی تربیت، جدید سائنٹفک طریقہ تدریس، کیرئیر کو نسلنگ و شخصیت سازی، فن خطابت و نقابت کی مشقیں، ترجمۃ القرآن کی مشقیں، تلاوت قرآن کریم کے آداب سکھائے جائیں گے۔

علامہ فداء المصطفیٰ، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ مہتاب اظہر، سہیل الیاس قادری و دیگر اساتذہ لیکچرز دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن سٹڈیز کورس منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیر نگرانی منعقد ہو رہا ہے۔

10-day Diploma-in-Quran studies course

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top