منہاج القرآن کے زیراہتمام واہ کنٹ میں 13 غریب و مُستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب

منہاج القرآن شب و روز خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے: انجینئر محمد رفیق نجم
باراتیوں اور مہمانوں کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر کیا گیا
منہاج ویمن لیگ کی رہنماؤں نے تمام دلہنوں کو برائیڈل گفٹ دیئے

Under the auspices of Minhaj Welfare Foundation organizing the mass marriage ceremony

تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام واہ کنٹ 13 غریب و مُستحق بچیوں کی گیارہویں سالانہ شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن تھے۔تقریب کا آغازدن 11 بجے ہوا۔ خواتین اور مردوں کے لیے 2 الگ الگ خوبصورت پنڈال سجائے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ باراتیوں اور مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے، پھولوں کے ہار پہنا کر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ موجودہ نامساعد حالات اور مہنگائی کے دور میں غریب والدین کیلئے مشکل ہوگیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی شادیاں کرا سکیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں میں شریک بچیوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی بیٹیاں قرار دیا ہے۔کم آمدنی والے غریب خاندانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکی ہیں۔ منہاج القرآن شب و روز خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔

واہ کینٹ میں ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 13 دلہنوں کو گھریلو استعمال کا مکمل سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ منہاج ویمن لیگ کی رہنماؤں نے تمام دلہنوں کو برائیڈل گفٹ بھی دیئے۔ دولہوں کو گھڑی کا تحفہ دیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ملک بھر میں مستحق خاندانوں کو بیٹیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقاریب کا سلسلہ جاری رہتا ہے، کارخیر میں حصہ لینے والے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نو بیاہتا جوڑوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ قاضی شفیق الرحمن صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، مرزا آصف ناظم منہاج القران راولپنڈی، صغیر خان، حاجی محمد لیاقت، محمد جاوید، عبد القیوم جٹ، اظہر حمید، مدثر احمد خان، جمیل عامر، محمد اعظم بٹ، بشیر اعوان، عارف جدون، غلام ربانی، شاکر شاہ، قیصر ریاض، ذکا اللہ عباسی، بلال قیوم راٹھور، نجمہ شاہین، فرحت جبین، شبانہ امتیاز، سلیم دیوانہ، عبداللطیف، طارق ہشتم، حافظ ڈاکٹر محمد ارشد، عبد الواحد یمنی منہاجین، باوا محمد اکرم، ضیاء الاسلام، خواجہ محمد امتیاز، ملک رب نواز، سیف الرحمان خان، ملک افتحار، حاجی محمد اقبال سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری تنظیمات نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top