سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 16 دسمبر، جے آئی ٹی بحالی کیس کی سماعت 5 دسمبر کو ہوگی

متاثرین ساڑھے 8 سال سے انصاف کے لئے دربدر ہیں: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
جب تک شفاف تفتیش نہ ہوگی انصاف کے تقاصے پورے نہ ہوں گے: وکیل سانحہ ماڈل ٹاؤن

Naeem-ud-Din Model Town Massacare Case Update

پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء 02 دسمبر 2022ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست کی وجہ سے آج کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔استغاثہ کیس کی آئندہ سماعت 16 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں ہوگی جبکہ جے آئی ٹی بحالی کیس کی سماعت 5 دسمبر پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وکیل نعیم الدین چوہدری نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو ساڑھے 8 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے متاثرین انصاف کے لئے دربدر ہیں۔ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم ہونے والی جے آئی ٹی میں شہداء کے لواحقین، زخمی او ر چشم دید گواہان اپنے اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت دیگر تمام ملزمان سے بھی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ جے آئی ٹی نے ان تمام ملزمان کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کروانا تھا۔ 22 مارچ 2019کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں بنائی گئی جے آئی ٹی پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے بعد جے آئی ٹی کو مزیدکام کرنے سے روک دیا گیا۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو آج کے دن تک نہ انصاف ملا اور نہ ہی تفتیش کا حق مل سکا۔ نعیم الدین چوہدری نے کہا کہ جب تک شفاف تفتیش نہ ہوگی انصاف کے تقاصے پورے نہ ہوں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ساڑھے 8 سال سے انصاف کے لئے عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top