شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دو نئی کتابیں ”عقیدۂ رسالت“ اور ”حقوق انسانی کا اسلامی تصور“ شائع

Dr Muhammad Tahir ul Qadri new books published

لاہور (6 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دو نئی کتب شائع ہو گئی ہیں۔ پہلی کتاب سلسلۂ تعلیمات اسلام والیم 16 عقیدۂ رسالت کے موضوع پر لکھی گئی ہے۔ دوسری کتاب ”حقوق انسانی کا اسلامی تصور“ کے موضوع پر ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و سنت اور آئمہ، محدثین کی درجنوں کتب کے حوالہ جات کے ذریعے ”اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ“ کے عقیدہ کو ایمان افروز اور عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے نوجوان نسل کے مزاج اور فہم کو پیش نظر رکھتے ہوئے عقیدۂ رسالت کے ضمن میں سوال و جواب کی صورت میں اس اہم اور علمی گفتگو کو رقم کیا ہے۔ کتاب میں عقیدۂ توسل، عقیدۂ شفاعت، عقیدۂ استعانت و استغاثہ اور اطاعت رسول ایمان کا بنیادی تقاضا پر مفصل و مدلل تفصیل کتاب کا حصہ ہے۔

دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دوسری کتاب ”حقوقِ انسانی کا اسلامی تصور“ بنیادی مباحث کے عنوان سے اہم عصری موضوعات پر مشتمل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسانی حقوق کے تناظر میں انسانی حقوق کا قرآنی فلسفہ، انسانی حقوق کے تصور کا اُمت مسلمہ کی اجتماعی زندگی پر اثر، انسانی حقوق اور معاشرتی روایات سمیت انسانی حقوق کا اقتصادیات، سیاسیات، انصاف کے بول بالا، ظلم و جبر کے خاتمے اور چادر اور چار دیواری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تصور کو بڑے دلنشیں انداز میں اجاگر کیا ہے۔ یہ کتب منہاج القرآن پبلی کیشنز 365ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں دستیاب ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top