کالج آف شریعہ میں کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طلبہ تنظیم بزم منہاج سیشن 2022 کے زیراہتمام 15 دسمبر 2022 کو کیریئر کونسلنگ ورکشاپ بعنوان ’’دعوت دین کے عصری تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ سے فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ سکالر ڈاکٹر محمد افضل قادری نے تربیتی گفتگو کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد مدثر نے حاصل کی۔ بزم منہاج کے صدر حافظ محمد اسامہ مجید نے اپنی استقبالیہ گفتگو میں شرکاء کو خوش آمدید کہا اور منعقدہ سیشن کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزم منہاج طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا پلیٹ فارم ہے۔ بزم منہاج کی اس ورکشاپ کا مقصد جامعہ کے طلبہ کو راہنمائی دینا ہے کہ وہ اپنا تعلیمی سفر مکمل کرنے کے بعد کس طرح معاشرے کیلئے ایک مفید شہری بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کیریئر کونسلنگ کے فقدان کی وجہ سے نوجوان بےراہ روی کا شکار ہوتے ہیں۔ بزم منہاج طلبہ کو ٹرینرز کے تجربات کی روشنی میں سیکھنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

ڈاکٹر محمد افضل قادری نے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین مستقبل کے لیے عظیم نصب العین کا ہونا ضروری ہے اور عظیم نصب العین کے لیے فکری واضحیت کا ہونا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے طلبہ کو اپنے مقصد اور بہترین نصب العین کا تعین کرنا ہو گا، اور مفید شہری بننے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کا مطالعہ کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں انہوں نے طلبہ کو سیرت الرسول ﷺ اور تاریخ کے مطالعہ، اعتقادی پختگی اور فکری واضحیت، عالمی حالات، جغرافیہ اور عصری ایشوز سے آگاہی، مختلف المسالک طبقات سے تعامل، زندہ دلی اور بیدار مغزی اور شیخ الاسلام کے اسلوب بیان اور علم و تحقیق پر ارتکاز کرنے جیسے سنہری اصول بتائے۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر ڈاکٹر افضل قادری نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے اور دعاء سے ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

COSIS Organiized Career Counseling WorkShop

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top