شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عرفان القرآن کا 11 زبانوں میں ترجمہ شائع

ہمارا عزم ہے قرآن مجید کا دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ شائع ہو: محمد فاروق رانا

Irfan ul Quran Urdu Translation by Dr Tahir ul Qadri

لاہور (3 جنوری 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستِ اَعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عرفان القرآن کا 11 زبانوں میں ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ ان میں اردو، انگلش، ناوریجن، فنش (فن لینڈ)، یونانی، ڈینش (ڈنمارک)، ہندی، سندھی، پشتو، بنگالی اور کشمیری زبانیں شامل ہیں، جب کہ فرانسیسی اور گجراتی (انڈین) کے تراجم زیر طبع ہیں۔

فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے کتابِ ہدایت کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچانے کی سعادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بخشی ہے۔ ہمارا عزم اور ہدف ہے کہ دنیا کی ہر مقبول عام زبان میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے جائیں اور قرآن مجید کے عالم گیر پیغام کو قریہ قریہ تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن تفسیری اوصاف کا حامل ہے۔ زبان سے معمولی واقفیت رکھنے والے ترجمہ عرفان القرآن کی درست تفہیم کے قابل ہو جاتے ہیں اور بہ آسانی قرآن مجید کی تعلیمات اور منشاء و مراد کو سمجھ سکتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top