مسائل کا حل مصطفوی نظام میں ہے: انجینئر محمد رفیق نجم

امت کے زوال کی بڑی وجہ اعتدال اور رواداری کو چھوڑ دینا ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
حدود اللہ کو توڑنے والی اقوام معدوم ہو گئیں: ورکرز کنونشن سے خطاب

Masail ka Hal Mustafavi Nizam mein hay

لاہور (9 جنوری 2023) نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل مصطفوی نظام میں ہے۔ امت کے زوال کی بڑی وجہ اعتدال اور رواداری کو چھوڑ دینا ہے۔ حدود اللہ کو توڑنے والی اقوام معدوم ہو گئیں۔ ظلم بڑھ جائے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول بھی بند ہو جاتا ہے، جس کی سب سے بڑی نشانی ہم سب آج دیکھ رہے ہیں کہ زرعی ملک پاکستان کے عوام آج آٹا، اناج اور پیاز کو ترس رہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ اور انسانیت کی فلاح و بہبود کا نظام حیات ہے۔ کارکنان مصطفوی مشن کا پیغام گلی گلی، گھر گھر پہنچائیں، رکنیت سازی مہم میں تیزی لائیں۔ورکرز کنونشن سے، سردار عمر دراز،امیر خان نیازی، منصور خان نیازی، ڈاکٹر محمد عمران سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top