قرآن مجید کی بے حرمتی بیمار سوچ کی عکاس ہے: علامہ میر آصف اکبر

یورپ احترام مذہب کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے
مغربی معاشرے میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے،ناظم اعلیٰ نظام المدارس

Desecration of Quran is a reflection of sick thinking Allama Mir Asif Akbar

لاہور (24 جنوری 2023ء) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشرے میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی بیمار سوچ کی عکاس ہے۔ یورپ احترام مذہب کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ قرآن مجید امنِ عالم اور انسانیت کی بقاء کی تعلیمات سے عبارت ہے۔ قرآن مجید کے تمام مضامین انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہیں۔ قرآن امن، اعتدال و رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔

عالمی امن کے لئے مذہبی رواداری اور احترام ضروری ہے۔ مقدس کتب اور مقدس ہستیوں کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔ اگر اس روش کو آگے بڑھنے دیا گیا تو اس سے بین المذاہب مکالمہ بین المذاہب تصادم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی طرف سے ہمیشہ تمام مذاہب ان کی مقدس کتب اور پیغمبرانِ خدا کا احترام کیا گیا کیونکہ پیغمبر اسلام نے یہی تعلیم دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھی اس سنگین معاملہ پر آوازبلند ہونی چاہیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top