شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عامر یوسف چوہدری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نوازگنڈاپورکا اظہار تعزیت
رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی

Dr.Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed his grief over the death of Amir Yousaf's mother

لاہور (3 فروری 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج پروڈکشن کے سابق ڈائریکٹر عامر یوسف چوہدری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں عامر یوسف چوہدری کی والدہ مرحومہ کی بخشش، مغفرت اوربلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور عامر یوسف چوہدری سمیت جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہباز طاہر، عبدالحفیظ چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی محمد عامر یوسف چوہدری کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات عامر یوسف چوہدری اور ان کے خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عامر یوسف چوہدری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top