منہاج القرآن کے رہنماؤں کی معروف آرٹسٹ آغا ماجد سے ملاقات

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کی شناخت ہیں: آغاماجد
تحریک منہاج القرآن بیرونی دنیا میں نوجوانوں کو دین کے راستے پر چلا رہی ہے

Artist Agha Majid's visit to Minhaj-ul-Quran

لاہور (10 فروری 2023) تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری نے ٹی وی، سٹیج اور فلم کے معروف آرٹسٹ آغا ماجد سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے آغا ماجد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہرہ آفاق ترجمہ قرآن (عرفان القرآن) کا تحفہ دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا ماجد نے کہا کہ بیرونی دوروں کے موقع پر منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز کا دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ادارے کا کام دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کی باوقار شناخت ہیں۔ تحریک منہاج القرآن بیرونی دنیا میں آباد نوجوانوں کو دین کے راستے پر چلا رہی ہے۔

منہاج القرآن کے رہنماؤں نے آغا ماجد کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے دورے کی دعوت بھی دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top