شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انوار اختر ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انوار اختر ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ پڑھائی
خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، محمد ادریس رانا، جواد حامد سمیت رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور (12 فروری 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، پاکستان عوامی تحریک کے سابق سیکرٹری جنرل، پاکستان عوامی اتحاد کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، چیف آرگنائزر عوامی لائرز موومنٹ پاکستان، معروف قانون دان انوار اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور جملہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور ملک و قوم کے لیے انوار اختر ایڈووکیٹ مرحوم کی دینی، علمی، فلاحی، سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ تحریک منہاج القرآن کا عظیم اور نادر سرمایہ تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کا دستور لکھنے میں بھی ان کا نمایاں کردار تھا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ انوار اختر ایڈووکیٹ مرحوم نے پوری زندگی مصطفوی مشن اور تحریک منہاج القرآن کی خدمت میں گزاری، مرحوم پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے دست و بازو تھے، وہ بہترین قانون دان اور زیرک سیاستدان تھے۔ ان کی وفات ان کے اہل خانہ، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Anwar Akhtar Advocate Namaz e Janaza

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انوار اختر ایڈووکیٹ مرحوم کی نماز پڑھائی، نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، علامہ رانا محمد ادریس، حاجی منظور حسین، جواد حامد، لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، پرویز اقبال گوندل، نعیم الدین چودھری، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، رفاقت کاہلوں ایڈووکیٹ، نعیم، رانا نفیس حسین قادری، سردار غضنفر ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، قاضی فیض الاسلام، حافظ غلام فرید، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، ساجد محمود بھٹی، عاقل ملک، بابر چودھری، عبدالرحمن ملک، علی محی الدین، علامہ غلام ربانی تیمور، میاں ممتاز حسین، امتیاز چودھری ایڈووکیٹ، رفاقت کوہلوں ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، راشد چودھری و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور انوار اختر ایڈووکیٹ کی مغفرت اور بلندئ درجات کی دعا کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، مرکزی صدر عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، نائب صدر برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، سردار شاکر خان مزاری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق الرحمن، نور احمد سہو، عارف چودھری و دیگر رہنماؤں نے انوار اختر ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوار اختر ایڈووکیٹ خدا ترس، پرہیزگار اور محب وطن شخصیت تھے۔ وکالت سے سیاست تک انوار اختر ایڈووکیٹ نے ایک متحریک زندگی گزاری۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے انوار اختر ایڈووکیٹ کی بخشش و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِجمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوار اختر ایڈووکیٹ تحریک منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کا اثاثہ تھے۔

Anwar Akhtar Advocate Namaz e Janaza

Anwar Akhtar Advocate Namaz e Janaza

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top