منہاج القرآن نظامت تربیت کے زیراہتمام ایک ماہ دورانیہ کی تربیتی ورکشاپ 11 مارچ سے شروع ہوگی

مورخہ: 05 مارچ 2023ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی لیکچر دیں گے

One Month Training Workshop Under Nizamat e Tarbyat

لاہور (5 مارچ 2023) تحریک منہاج القرآن نظام تربیت کے زیراہتمام ایک ماہ دورانیہ کی ”فکر مقاصد اور لائحہ عمل سے آگاہی“ کے حوالے سے آن لائن ٹریننگ ورکشاپ 11 مارچ (ہفتہ) سے شروع ہوگی۔ بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی لیکچر دیں گے۔ ایک ماہ دورانیہ کی تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 11 مارچ کو منعقد ہوگی۔

ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی فکری و نظریاتی تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’فکر مقاصد اور لائحہ عمل سے آگاہی‘‘ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ معاشرے میں ایک اچھی مثبت معتدل سوچ پروان چڑھانے کے لئے نوجوان اس ورکشاپ میں شرکت کریں۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top