شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حافظ محمد امین الدین قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 09 مارچ 2023ء

حافظ محمد امین الدین کا شمار منہاج القرآن کے بانی اراکین میں ہوتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی
حافظ محمد امین الدین کی رحلت تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Hafiz Amin ul Qadri namaz e janaza

لاہور (9 مارچ 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سینئر رہنما، سابق مرکزی صدر حافظ محمد امین الدین قادری کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ حافظ محمد امین الدین قادری کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ حافظ محمد امین الدین قادری کا شمار تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔ مرحوم انتہائی ہمدرد انسان، سچے عاشق رسول ﷺ اور دکھی انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ حافظ محمد امین الدین قادری ہمیشہ مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے متحرک رہے، عمر بھر نیکی اور بھلائی کے کاموں میں حصہ لیا۔ حافظ محمد امین الدین قادری تحریک منہاج القرآن کا سرمایہ تھے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

حافظ محمد امین الدین قادری کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔ صدر منہا ج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، فیاض وڑائچ، سردار فتح اللہ خان، حاجی منظور حسین، قاضی فیض الاسلام، حاجی محمد اسحاق، طاہر شفیق، شمیم نمبر دار، شہزاد رسول، شیخ محمد فاروق، ثاقب بھٹی، محمد علی بٹ، پرویز بٹ، مرزا ندیم بیگ، احمد نعمان، شیخ آفتاب، عابد بشیر رندھاوا، منشاء مغل، رانا نفیس حسین قادری، علیم اقبال قادری، علامہ غلام ربانی تیمور، حفیظ اللہ جاوید سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں و کارکنان اور اہل علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی حافظ محمد امین الدین قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ حافظ محمد امین الدین قادری کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top