منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام آرٹ آف پیرنٹنگ تقریب کل ہوگی

مورخہ: 18 مارچ 2023ء

ڈاکٹر حسین قادری والدین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر لیکچر دیں گے

Parenting camp under eagers 2023

لاہور (18مارچ 2023ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے ایگرز کے زیراہتمام آرٹ آف پیرنٹنگ ”اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار“ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی تقریب کل 19 مارچ (اتوار)کو دن 12 بجے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں ہوگی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدرپروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی لیکچر ہوگا۔ ڈاکٹر عائشہ انور بچوں کی صحت، متوازن غذا، صحت میں تبدیلی کی نشانیاں اور فاسٹ فوڈ کے مضمرات پر لیکچر دیں گی۔ رافعہ رضا بچوں کی ذہنی نشونما اور اس کے مختلف مدارج پر گفتگو کریں گی۔ سلطان خان بچوں کے رویوں کو مثبت بنانے پر گفتگو کریں گے۔جہانزیب احمد خان تربیتی تقریب میں گھرو ں میں باہمی گفت و شنیدکی اقدار پر لیکچر دیں گے۔

تربیتی ورکشاپ کے مقاصد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم قمر نے کہا ہے کہ تربیت کا اصل مقصد و غرض عمدہ، پاکیزہ، بااخلاق اور باکردار معاشرے کا قیام ہے۔ اولاد اللہ کا نہایت ہی قیمتی انعام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہماری دنیاوی زندگی میں رونق بیان کیا ہے۔ اچھی اور بہترین تعلیم و تربیت ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ایک مہذب و فعال شخص بننے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام والدین بچوں کی کامیابیوں اور بہتر مستقبل کی آرزو کرتے ہیں مگر یہ اہم فرض صرف خواہشات سے پورا نہیں ہوتا اس کے لئے والدین کو بھی اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہونا چاہیے اور یہ اہم ذمہ داری انہیں ادا بھی کرنا ہوگی۔ منہاج القران ویمن لیگ (ایگرز) نے اسی مقصد کے حصول کے لئے ایک روزہ ’پیرنٹس کونسلنگ سیشن‘ کا اہتمام کیا ہے۔ ایگرز نے والدین کی کونسلنگ کے حوالے سے ایک مکمل اور جامع نصاب بھی ترتیب دیا ہے۔ اس نصاب سے والدین کو بچو ں کی بامقصد تعلیم و تربیت میں مدد ملے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top