اللہ والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں کرتا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

شیخ الاسلام نے ہزاروں معتکفین سے والدین کی نافرمانی نہ کرنے کا حلف لیا
اللہ نے اپنی صفت تخلیق کے ظہور کے لیے والدین کا انتخاب کیا، شہر اعتکاف میں خطاب
والدین کے ادب سے محروم معاشروں سے عزت و تکریم کا کلچر ختم ہو جاتا ہے

Dr Qadri took an oath from Mutakefeen not to disobey their parents

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے شہرِ اعتکاف کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا اعلان ہے کہ والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں کروں گا، چاہے عمر بھر حج اور عمرہ کرتا رہے، والدین کے گستاخ کی سمندر کے پانی جتنی نیکیاں بھی اللہ رد کرے گا، شب قدر کی رات کسی کی دعا رد نہیں ہوتی مگر اس رات والدین کے نافرمان کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اخلاقیات اور اَعلیٰ اَقدار مٹ گئی ہیں اور معاشرہ بداخلاق اور بے حیا لوگوں کا ہجوم بنتا جارہا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے پہلے دن پنگھوڑے میں جو کلمہ آپ کے منہ سے نکلتا ہے، اس میں توحید کا ذکر کر کے فرمایا کہ اللہ تعالی نے مجھے اپنی والدہ کا ادب کرنے والا اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے والا بنایا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ والدین نیکی، بھلائی، احسان کا سرچشمہ ہیں اللہ نے حکم دیا ہے کہ والدین کی نافرمانی دور کی بات انھیں اف تک نہ کہو یعنی انہیں بے آواز تکلیف بھی نہیں دینی، انہوں نے کہا کہ جس طرح اللہ کی ربوبیت میں کوئی اللہ کی برابری نہیں کر سکتا، بالکل اُسی طرح والدین کی والدیت میں بھی کوئی والدین کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ جو اولاد والدین کا احترام نہیں کرتی، وہ کسی اور کے احترام کی قدروں سے بھی محروم ہوجاتی ہے، ان کے رویوں میں بے ادبی، گستاخی اور رعونت آ جاتی ہے۔ علماء، اساتذہ اور بزرگوں سمیت سوسائٹی کے جو طبقات بھی بچے کی تربیت میں حصہ لیتے ہیں، ان میں والدین کا مقام سب سے بلند تر ہے۔ سوسائٹی میں جتنے بھی بڑے لوگ ہیں یعنی اساتذہ، مشائخ، رشتہ دار اور بڑی عمر کے بزرگ، بڑے بہن بھائی، اس کے سب سے بڑے نمائندے والدین ہیں۔ آج کے خطاب کا خلاصہ اور مغز یہی ہے کہ جب بھی والدین اور بزرگوں کے ساتھ کلام کرو تو اِحترام سے کرو، ہمیشہ ان کے سامنے اپنی آوازیں پست رکھیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین سے حلف لیا کہ وہ مرتے دم تک اپنے والدین کی نافرمانی نہیں کریں گے اور انہیں اپنے کسی عمل، لفظ یا باڈی لینگویج کے ذریعے اذیت نہیں دیں گے اور بوڑھے والدین کی نگہداشت اسی طرح کریں گے جس طرح بچپن میں وہ نگہداشت کرتے تھے، ہزاروں معتکفین والدین کے ادب اور ان کی خدمت کے بارے میں اللہ رب العزت کے احکامات اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین مبارکہ سن کر آبدیدہ ہو گئے اور اللہ کے حضور آئندہ نافرمانی نہ کرنے کا عہد کرتے رہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ والدین کی عظمت کے اپنے دو روزہ بیان کو اپنے والد فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ اور اپنی والدہ حضرت خورشید بیگم کے نام کرتا ہوں۔

دوسری نشست میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے مرکزی قائدین اور ہزارہا معتکفین نے شرکت کی۔

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023

Dr Tahir ul Qadri addressing itikaf city residents 2023 - 1

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top