ہدایت یافتہ نفوس گناہ آلود زندگی سے بیزار کر دیے جاتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

جو لوگ دنیا میں خشیت الٰہی کے پیکر بن جاتے ہیں اللہ رب العزت ان کی آخرت کو سنوار دیتا ہے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا شہر اعتکاف میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

لاہور (14 اپریل 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسے اللہ ہدایت کی نعمت سے سرفراز کرتا ہے اس کے دل میں دین اور انسانیت کی محبت داخل کر دیتا ہے، ہدایت یافتہ نفوس گناہ آلود زندگی سے بیزار کر دیے جاتے ہیں اور یہی وہ کامیاب لوگ ہوتے ہیں جن کی شناخت زمین پر امن و بھلائی اطاعت و تقویٰ اور فلاح عامہ بن جاتی ہے اور ایسے لوگوں کے ساتھ اللہ نے روز آخرت انعام و اکرام کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کا اطاعت گزار بندہ دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھ کر ہر لمحہ بسر کرتا ہے اور حتی المقدور معصیت سے بچتا ہے اس کا بیشتر وقت رزق حلال کمانے عبادت اور خدمت خلق میں بسر ہوتا ہے، ایسے لوگوں کے لیے جنت کی بشارت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعتکاف، یہ رمضان المبارک کی ساعتیں خوش نصیبی سے میسر آتی ہیں، اپنے آپ کو مستعد کرلیں، اللہ کے حضور تائب ہوجائیں اور زندگیوں کو بدلنے کا ارادہ کرلیں تا کہ یہ مبارک ماہ جانے سے پہلے پہلے ہم اپنی زمین میں سچائی، نیکی، توبہ اور اللہ کی محبت کو داخل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دنیا میں خشیت الٰہی کے پیکر بن جاتے ہیں اللہ رب العزت ان کی آخرت کو سنوار دیتا ہے اور انہیں اپنے لوائے حمد میں جگہ عطاء فرماتا ہے۔

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

Dr Hussain Qadri addressing Jummah in Itikaf City

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top