شعیب ہاشمی کے انتقال پر منہاج القرآن کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

مورخہ: 15 مئی 2023ء

شعیب ہاشمی کی وفات فن اور ادب کا بڑا نقصان ہے: شہزاد رسول چوہدری
شعیب ہاشمی فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل ادبی شخصیت تھے: ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن

Shoaib Hashmi is dead

لاہور (15 مئی 2023) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تحریک منہاج القرآن شہزاد رسول چوہدری نے معروف استاد، مزاح نگار، ڈرامہ نویس، شاعر اور دانشور شعیب ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ہاشمی کی وفات فن اور ادب کا بڑا نقصان ہے۔ شعیب ہاشمی ایک بہترین قلم کار اور دانشور تھے۔ جنہوں نے اپنی تصانیف سے معاشرے کو تہذیب، سلیقہ اور ادب سکھایا۔

شعیب ہاشمی ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ بہترین استاد، باکمال اداکار، شاعر اور ادیب تھے۔ شعیب ہاشمی نے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی، شعیب ہاشمی فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل ادبی شخصیت تھے۔ شہزاد رسول قادری شعیب ہاشمی کی مغفرت اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top