منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کا پہلا سیشن

مورخہ: 27 مئی 2023ء

Minhaj ul Quran central executive council

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی زیرِصدارت مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کا پہلا سیشن منعقد ہوا۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں تشریف لانے والے جملہ ممبران کو خوش آمدید کہا اور سالانہ کارکردگی رپورٹ سمیت شہرِ اعتکاف کے شاندار انعقاد پر جملہ تنظیمات و منتظمین کو مُبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ نے ہمیشہ علم کی اہمیت پر زور دیا اور ارشاد فرمایا کہ ماں کی گود سے لحد تک علم حاصل کریں، علم کی اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک بھر میں مراکزِ علم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان مراکزِ علم کے ذریعے تحریک منہاج القران ایک ایسی کلاس پیدا کرنا چاہتی ہے جو دین و دنیا کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اخلاقی لحاظ سے ایک مضبوط قوم ہو، جن میں تنگ نظری اور تعصب نہ ہو۔

آج معاشرہ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے لوگ اپنے خونی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور محلہ داروں سے دور ہوگئے ہیں ہر ایک کو اپنے حقوق تو یاد ہیں لیکن ہم اپنے فرائض بھول گئے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرتی بگاڑ نے جنم لیا ہے۔ مراکزِ علم میں عوام کو تعلیم، شعور اور تربیت دیکر ایک اچھا انسان، ایک بہتر مسلمان اور ایک سلجھا ہوا پاکستانی شہری بنایا جائے گا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مراکزِ علم کے حوالے سے تنظیمات کو ٹارگٹس بھی دئے۔

Minhaj ul Quran central executive council

Minhaj ul Quran central executive council

Minhaj ul Quran central executive council

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top