نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی کے والدِ محترم محمد رفیق (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

مورخہ: 26 جون 2023ء

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی کے والد محمد رفیق (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی، محفل نعت و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب میں محمد رفیق (مرحوم) کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں معروف اسلامی سکالر جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، سٹاف ممبران، اساتذہ، علماء و مشائخ، سنیئر صحافیوں اور محمد رفیق مرحوم کے بیٹوں محمد ضیاء اللہ، محمد ثنا اللہ، محمد زاہد، محمد شاہد ایڈووکیٹ و دیگر لواحقین نے شرکت کی۔

صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں محمد رفیق (مرحوم) کے درجات کی بلندی، بخشش و مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ملک پاکستان کے معروف قاری سید خالد حمید کاظمی نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی، عالمی شہرت یافتہ ثناخوانان مصطفی سید الطاف شاہ کاظمی، الحاج محمد افضل نوشاہی، شکیل احمد طاہر، حافظ خرم شہزاد، محمد ابو ذرنے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ معروف اینکر پرسن صفدر علی محسن نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ محمد رفیق (مرحوم) نے بحثیت شفیق باپ اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی ہے، انہوں نے اپنی اولاد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے خصوصی توجہ اور تربیت سے نوازا۔ آج محمد رفیق (مرحوم) کی اولاد دین متین کی خدمت اور ترویج و اشاعت کیلئے کام کر رہی ہے جو یقینا مرحوم کیلئے بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ اسلام کے بہترین وکیل اور سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد رفیق (مرحوم) کی بخشش فرمائے، ان کے درجات بلند کرے۔

دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نور اللہ صدیقی نے اپنی طرف سے اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہمارا خاندان ہے، تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ وابستگی پر مجھے فخر ہے۔

دعائیہ تقریب میں راجہ زاہد محمود قادری، علامہ رانا محمد ادریس قادری، حاجی منظور حسین، میاں زاہد اسلام، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، عبد الرحمان ملک، رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ اشفاق چشتی، عین الحق بغدادی، حاجی محمد اسحق، شہزاد رسول، سردار عمر دراز خان، عابد بشیر، شاہد لطیف، عبد الستار منہاجین، احسن ارشاد، سعید اختر، حافظ غلام فرید و دیگر رہنماؤں اور گوشۂ درود کے گوشہ نشینان نے شرکت کی۔

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

Prayer ceremony the father of Noorullah Siddiqui

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top