عوامی تحریک کے کارکنان قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ پر آج نماز جمعہ کے بعد پرامن ریلیاں نکالیں گے

لاہور (7 جولائی 2023ء) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان آج جمعۃ المبارک قرآن مجید کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر پُرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے جملہ تنظیمات کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ منہاج القرآن کے سکالرز اور عوامی تحریک کے ضلعی راہنما جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے بعد پُرامن احتجاج کریں اور سکالرز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی حقانیت اور انسانیت کی فلاح و نجات کے لئے اس کی تعلیم و احکامات پر روشنی ڈالیں اور باور کروائیں کہ قرآن انسانیت کی فلاح و بہبود کی تعلیمات سے مزین الوہی کتاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کی سب سے مقدس اور معتبر آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور تنظیمات نماز جمعہ کے بعد پُرامن احتجاج کریں اور دنیا کو باور کروائیں کہ قرآن مجید انسانیت کی بقا کے فرامین اور تعلیمات سے عبارت ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top