نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی ضلعی صدر اظہر علی جٹ اور ناظم محمود طارق کو مبارکباد

ملک و قوم کی ترقی کا سفر حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا: علامہ رانا محمد ادریس
ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کئے جا رہے ہیں: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل

Rana Idress Qadri

لاہور (8 جولائی 2023) تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کی تحصیلی تنظیمات میں تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ نے منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے صدر اظہر علی جٹ، ناظم محمود طارق اور دیگر رہنماؤں کو تنظیم نو کا عمل مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس نے ضلع شیخوپورہ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کو پورے ضلع شیخوپورہ میں آرگنائز کیا جائے، یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد روز اول سے قرآن اور قرآنی تعلیمات پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ملک پاکستان کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا سفر حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ان مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازیی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انتہا پسندانہ رویوں کا خاتمہ کر کے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح شیخو پورہ میں بھی مراکز علم قائم کئے جارہے ہیں۔ رانا نفیس حسین قادری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جائے۔ عہدیداران و کارکنان کو مزید متحریک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم، امن عالم اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان متحرک اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top