منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے وفد کا مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کا دورہ

وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی، شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا
شکیل احمد طاہر، ثنا اللہ خان، خرم شہزاد، معظم مصطفوی نے وفد کو سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا
وفد میں راجہ طارق حسین، ڈاکٹر ساجد محمود، مہرسلیمان اعظم و دیگر رہنما شامل تھے

Minahj Welfare Foundation France team visit Minhaj ul quran secretariat

لاہور (14 جولائی2023) صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس راجہ طارق حسین کی قیادت میں 10 رکنی وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ قائم قام ناظم امور خارجہ شکیل احمد طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ خرم شہزاد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان معظم مصطفوی نے رہنماؤں کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ وفد نے خرم نواز گنڈاپور کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کی تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فرانس کی کمیونٹی سروس کے حوالے سے بھی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ وفد نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت اہم شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش کمپلیکس کا بھی دورہ کیا، ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل (ر) مبشراقبال نے وفد کا استقبال کیا اور آغوش آرفن کیئر ہوم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی نے تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور تحفیظ القرآن کی مسجد میں ہونے والی تزئین و آرائش کے حوالے سے وفد کو تفصیلات بتائیں۔ وفد نے قدوۃ اولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے مزار انور پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔ وفد میں نائب صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس ڈاکٹر ساجد محمود اور جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس مہر سلیمان اعظم سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

شکیل احمد طاہر نے وفد کو 100 سے زیادہ ممالک میں قائم منہاج القران اسلامک سینٹرز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن انٹرنیشنل کے منظم و موثر نیٹ ورک اورنظامت امور خارجہ کی خدمات کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ فرانس سے آئے وفد نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا، ڈائریکٹر آپریشنز ثنا اللہ خان، معظم مصطفوی و دیگر عہدیداران نے وفد کو خوش آمدید کہا کہ اور ثنا اللہ خان نے پاکستان میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے وفد کورپورٹ پیش کی۔

وفد میں شامل رہنماؤں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت،تعلیم و تحقیق اور امن عالم کے قیام کے حوالے سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہنمائی میں تحریک منہاج القرآن کے بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔ منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات مبارکباد کی مستحق ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top