حلقات درود و فکر منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کا اجلاس

مورخہ: 05 اگست 2023ء

نائب ناظمین اعلیٰ محمد رفیق نجم اور علامہ رانا محمد ادریس کی اجلاس میں شرکت
حلقات درودوفکر کے ذریعے نئی نسل کے دلوں کو عشق مصطفی ﷺ سے منور کررہے ہیں: سید محمود الحسن جعفری
نبی اکرم ﷺ کی محبت، اطاعت و ادب کامیابیوں کا سرچشمہ ہے: مرکزی ناظم حلقات درود و فکر

لاہور (5 اگست 2023ء) حلقات درود فکرتحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل میں منعقد ہوا۔ نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ سینٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

مرکزی ناظم حلقات درود فکر تحریک منہاج القرآن سید محمود الحسن جعفری نے حلقات درود د فکر کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت اور والہانہ عشق کا ایک مضبوط و مربوط اور مصدقہ وسیلہ آپ ﷺ پر کثرت سے درود و سلام پڑھنا ہے۔ حلقات درود وسلام کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ سب مل کر حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پاک کو اپنی زندگیوں پر لاگو کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری ملت اسلامیہ کو اور خاص طور پر نوجوانوں کو کثرت سے درود پاک پڑھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ درود پاک وہ عظیم روحانی وظیفہ ہے جس کے پڑھنے سے انسان کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقات درودوفکر کے ذریعے نئی نسل کے دلوں کو عشق مصطفی ﷺ سے منور کررہے ہیں۔ نبی اکرم ﷺ کی محبت، اطاعت و ادب کامیابیوں کا سرچشمہ ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پیغام رسالت ﷺ کو سمجھا جائے اور ادب مصطفی ﷺ کو اپنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کثرت سے درودو سلام پڑھ کر حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ سے والہانہ عشق کا اظہار کیا جائے۔ حلقات درودتحریک منہاج القرآن کا دعوتی ذریعہ بھی ہے جس میں درود پاک کی برکات سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ان حلقات میں آنے والے نوجوانوں کی روحانی و اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے۔

علامہ رانامحمدادریس نے حلقات درود و فکر کو مزید وسعت دینے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیئے ہوئے ویژن کے مطابق سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں یونین کونسل سطح پر حلقات درود و فکر قائم کیے جائیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top