انتہا پسندی منفی سوچ سے جنم لیتی ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 23 اگست 2023ء

دین اسلام امن، صلح، بھائی چارے، باہمی برداشت کا درس دیتا ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن عالم کیلئے کاوشیں اعتدال پسندی، صبر و تحمل پر مبنی ہیں
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا منڈی بہاؤ الدین کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

rana idrees qadri ijlas mandi bahaudin

لاہور (23 اگست 2023ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ دین اسلام کی حقیقی روح امن، صلح، بھائی چارے، باہمی برداشت اور معاف کر دینے میں مضمر ہے۔ انتہا پسندی منفی سوچ سے جنم لیتی ہے، جہالت اور لا علمی کی گود میں پرورش پاتی ہے۔ دین اسلام کا تو مطلب ہی ”سلامتی والا“ ہے۔

دین اسلام نے ہر ایک کے حقوق و فرائض اور حدود و قیود کی وضاحت کر دی ہے۔ ہمیں دین اسلام کے احکامات کو سمجھنا، سیکھنا اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔ قرآن حکیم کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔ جن کاموں کا اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے حکم دیا ہے ان کو بجا لائیں اور جن کاموں سے منع فرمایا ہے ان سے خود کو روک کر کھیں۔ تحریک منہاج القرآن یہ شعور پورے معاشرے کو دینے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤ الدین کی ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صدر تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤ الدین چوہدری وسیم ہمایوں، ضلعی ناظم اسد اقبال رانجھا سمیت ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم کیلئے کاوشیں اعتدال پسندی، صبر و تحمل اور دوسرے مذاہب و مسالک کے ساتھ ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تحریر کردہ نصاب امن تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کیلئے ہے۔ نصاب امن کے مطالعے سے معاشرے میں اعتدال اور توازن قائم ہو سکتا ہے اور معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے منڈی بہاؤ الدین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤ الدین میں مراکز علم کے قیام کیلئے یونین کونسل سطح پر کام کیا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top