دستور مدینہ میں ہی تمام مسائل کا حل پنہاں ہے: انجنئیر آصف کمال

Engr Asif Kamal meeting with Chairman Kuwait Bar Council Mr Shreyan Al Sharian

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر اور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے جنرل سیکریٹری میاں آصف کمال کی چیرمین کویت بار کونسل جناب شریان الشریان سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی کتاب دستور مدینہ کے موضوع پر گفتگُو کرتے ہوئے جناب شریان الشریان نے کہا کہ دستور مدینہ ہی وہ بین الاقوامی چارٹر ہے جس میں ہر ایک شخص کی فلاح و بہبود کی زمہ داری ریاست کے سپرد ہے اور وہی ان کی جان و مال عزت و آبرو کی ضامن ہے۔

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فرسودہ طرز نظام سے نکل کر دستور مدینہ کو نافذ العمل بنایا جائے اور دستور مدینہ ہی وہ میثاق ہے جس سے ہر شخص کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال نے چیئرمین کویت بار کونسل جناب شریان الشریان کو ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی کتاب دستور مدینہ کا تحفہ پیش کیا اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر حسن محی الدین کے دورہ کویت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین کو ان سے ملاقات کی دعوت پیش کی جو انہوں نے بخوشی قبول کی اور ڈاکٹر حسن محی الدین کی کویت آمد کا خیر مقدم کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top