عوامی تاجر اتحاد کی تاجر برادری کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت

تاجر برادری جشن ولادت مصطفیﷺ منانے کیلئے عالمی میلاد کانفرنس کا حصہ ہو گی: الطاف حسین رندھاوا
ذکر مصطفی ﷺ کی محافل دلوں کو نور ایمان سے منور کرتی ہیں، تاجر رہنماؤں کی گفتگو
عوامی تاجر اتحاد کے وفد میں نوید بٹ، رانا منظور احمد خاں، محبوب عالم، حافظ عبدالرحمٰن شامل تھے

Almi Milad conference Minar e Pakistan Lahore

لاہور (27 ستمبر 2023) عوامی تاجراتحاد پاکستان کے کوآرڈینیٹر الطاف حسین رندھاوا نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کی 40ویں عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کر کے آقائے دو جہاں حضور نبی اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ لاہور کی تاجر برادری جشن ولادت مصطفی ﷺ منانے کیلئے عالمی میلاد کانفرنس کا حصہ ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور اور دیگر تاجر رہنماؤں کو 40ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین رندھاوا نے عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نوید بٹ، رانا منظور احمد خاں، محبوب عالم، حافظ عبدالرحمٰن پر مشتمل وفد کے ہمراہ سینئر نائب صدر لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفرمحمود چوہدری، چئیرمین لاہور بزنس فرنٹ امجد چوہدری، پیٹرن ان چیف انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ عمران بشیر، صدر اکبری منڈی مارکیٹ حاجی اسلم، نائب صدر اکبری منڈی سہیل بٹ، صدر آٹو موبائل ایسوسی ایشن مینٹگمری روڈ عنصر ظہوربٹ، جنرل سیکرٹری آٹوموبائل ایسوسی ایشن مینٹگمری روڈ انور سعید، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف، نائب صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن چوہدری اسلم بہادر، جنرل سیکرٹری مال روڈ ٹریڈرایسوسی ایشن زاہد میر و دیگر تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کو 40ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔

تاجر رہنماؤں نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی بھر پور یقین دہانی کرائی، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ فروغ علم و امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی خدمات قابل ستائش و قابل تقلید ہیں،ہم مبارکباد دیتے ہیں کہ تحریک منہاج القرآن عشق مصطفیٰ ﷺ سے دلوں کو روشن کر رہی ہے۔ ذکر مصطفی ﷺ کی محافل دلوں کو نور ایمان سے منور کرتی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top