کوپن ھیگن: منہاج القران ڈنمارک کے زیرِاہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد

Mehfil e Milad Mustafa

محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی صدارت امیرِ تحریک شیخ اشفاق نے کی جبکہ منہاج یورپئن کونسل کے صدر بلال اُپل مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ ابرار ظفر نے نبھائے، قاری حسیب یوسف نے تلاوت کلامِ پاک اور محمد عطاالرحمٰن (منہاج القرآن آما)، اویس الرحمان، حافظ فرہاد حُسین، سیّد حُسین شاہ، حسیب یوسف اور حمزہ یوسف نے حضور سرورِ کائنات ﷺ کے حضور ہدیۂ نعت پیش کیا۔

پروگرام میں حافظ سجاد احمد، قیصر نجیب، علی عمران، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، رضوان چودھری، فیصل نجیب، محمد یوسف، عثمان زاہد، عثمان ظہور احمد سمیت سِول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

استاد حمزہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ ایک رول ماڈل ہیں۔ ہم ان ﷺ کی سُنّت کو دیکھتے ہیں اور سیکھتے ہیں کہ دنیا اور قیامت کی کامیابی کے لئے اس کے اصولوں اور طریقوں کو ہماری زندگی میں کس طرح نافذ کیا جائے۔ حضور ﷺ کی ذات ہی ایمان کا مرکز، محور اور مقصود ہے۔ اگر آج ہمارے پاس دولتِ ایمان ہے تو وہ حضور ﷺ کے نعلینِ پاک کی خیرات سے ہے۔ آپ ﷺ نہ ہوتے تو یہ کائنات بھی معدوم ہوتی اور اس کا کوئی وجود نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بقول شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمیں چاہئیے کہ پہلے حضور ﷺ کو مانیں پھر وہ ﷺ جو کچھ اور جس طرح بھی ہم سے منوائیں وہ اسی طرح مانتے چلے جائیں، تا کہ ہم اسلام کی اصل روح کو سمجھ سکیں گے اور حقیقتِ ایمان کو پا سکیں۔

بعدازاں تمام عہدیداروں و زمہ داران نے انسانیت کو قابلِ احترام، معاشرے کے ہر طبقے کو اعزاز بخشنے کے لئے آنحضور حضرت محمدمصطفی ﷺ کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں ذکر و اذکار کرنے کے بعد آقا کریم حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام کی گونج میں کیک کاٹا گیا اور امتِ مسلمہ اور تمام انسانیت کی خوشحالی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔

انتظامیہ کی طرف سے محفل کے اختتام پر حاضرین کے لئے پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی موجود تھا۔

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

Mehfil e Milad Mustafa

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top