حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام تقریب 5 نومبر کو ہو گی

نعت کورس مکمل کرنے والوں کو اسناد دی جائینگی، پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری صدارت کرینگے

Hassan bin sabit Naat Center

لاہور (3 نومبر2023ء) منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم ”حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر“کے زیر اہتمام نعت تربیتی کورس کی اختتامی تقریب الفارابی آڈیٹوریم ابن سینا لائبریری میں 5 نومبر 2023ء کو منعقد ہورہی ہے۔ کامیابی کے ساتھ نعت کورس مکمل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

تقریب کی صدارت منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کریں گے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب کرینگے۔ تقریب میں محمد عثمان ٹیپو، عبدالستار سلہریا ایڈووکیٹ، میاں زاہد اسلام کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ریسرچ سنٹر ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نے کہاکہ نعت حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت پاک کا منظوم اور مترنم اظہار ہے۔ اس اظہار و عقیدت کو ادب اور سلیقے سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان تربیتی کورسز سے نئے پڑھنے والے مستفید ہورہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top