چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کی فکری نشست سے خطاب

Dr Hassan Qadri meeting with members of Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ضلعی و تحصیل سطح کے ذمہ داران کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نظم و ضبط، صبروقناعت اور اطاعت امیر کی سنہری تعلیمات سے مزین و مرصع ضابطہ حیات ہے، اسلام ایک ایسی لیڈرشپ کی تشکیل پر زور دیتا ہے جس کے پیش نظر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی بھلائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کی پیدا کی ہوئی ہر مخلوق اطاعت امیر کے ایک نظم کے تحت اس دنیا میں برسرپیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق سے ثابت شدہ ہے کہ شہد کا چھتہ 30 سے 35 ہزار مکھیوں پر مشتمل ہوتا ہے اور تمام مکھیوں کی ایک ملکہ ہوتی ہے تمام مکھیاں ملکہ سے احکامات لیتی اور حفاظت کرتی ہے، ہر مکھی کے چھتہ کے ہر سوراخ پر محافظ مکھیاں موجود ہوتی ہیں اور شہد بنانے کے عمل میں شریک مکھیاں ایک نظم کے تحت خوراک کا بندوبست کرتی اور ملکہ تک خوراک پہنچاتی ہے۔ جب شہد تیار ہو جاتا ہے تو یہ ہر ایک کے لیے جاں افزا ہو جاتا ہے اس شہد کو کالا کھائے یا گورا، کافر کھائے یا مومن، دوست کھائے یا دشمن شہد شفا دینے کی تاثیر نہیں بدلتا، مومن کی بھی یہی نشانی ہے اس کا وجود اور فیض سب کے لیے نفع بخش ہوتا ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک ایسی امت تشکیل دی ہے جو سب کے لیے نفع بخش ہے، منہاج القرآن اسی نہج پر افراد کی تیاری میں مصروف ہے ایک ایسی باشعور نسل کی تیاری جو جہالت کے اندھیروں کو علم کے نور سے منور کر رہی ہے، اگر اطاعت امیر کے جذبہ کے ساتھ ہم خدمت دین کے مشن پر کاربند رہیں گے تو ہماری خدمت کا اثر اس شہد کی طرح ہوگا جو صحت کا ضامن ہے اور مفید ہے۔

Dr Hassan Qadri meeting with members of Minhaj ul Quran

Dr Hassan Qadri meeting with members of Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top