تحفیظ القرآن میں 2 روزہ سپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر

تمام تعلیمی اداروں کو سالانہ سپورٹس فیسٹول کا باقاعدگی سے انعقاد کرنا چاہئیے: پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری
تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کیلئے کھیل اور جسمانی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں: عباس نقشبندی
اختتامی تقریب میں کرنل (ر) مبشر اقبال، نوراللہ صدیقی، الطاف رندھاوا، نوید بٹ و دیگر کی شرکت

Sports In Tehfeez ul Quran

لاہور (5 دسمبر 2023ء) منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراء ت و تحفیظ القرآن میں سالانہ دو روزہ سپورٹس فیسٹیول 2023ء کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دو روزہ فیسٹیول میں روایتی کھیل کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس سمیت 12 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آغوش کمپلیکس صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔ تمام سکولوں اور ہر سطح کے تعلیمی اداروں کو سالانہ سپورٹس فیسٹول کا باقاعدگی سے انعقاد کرنا چاہیے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں اور تحفیظ القرآن کے ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی اور نمایاں کاکرردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ عباس نقشبندی، کرنل (ر) محمد احمد، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، چیف کوآرڈینیٹر ڈویلپمنٹ کونسل الطاف حسین رندھاوا، عمران ظفر بٹ، نوید بٹ، رانا منظور احمد خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ عباس نقشبندی نے اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلہ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ نے حصہ لیا ہے، حصہ لینے والے 4 سو سے زائد طلبہ میں 80 فیصد سے زائد طلبہ حافظ قرآن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کیلئے کھیل اور جسمانی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور مستقبل میں کھیلوں کے مزید مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

اختتامی تقریب آغوش کمپلیکس کے ساتھ منسلک گراؤنڈ میں منعقد ہو ئی۔ ہر گیم میں 12 سے 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریبات کے مقابلہ جات کا آغاز تلاوت قرآن مجید، نعت سرور کونینؐ اور قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا۔ فیسٹول میں نوجوانوں،اساتذہ سمیت طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top