شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کے انتقال سے ملک بہترین استاد اور علمی شخصیت سے محروم ہوگیا: شیخ الاسلام

Dr-Tahirul-Qadri_Patron-in-Chief_Minhaj-ul-Quran-International

لاہور (7 دسمبر 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سابق پرنسپل، عربی زبان و ادب کے معروف استاد پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کے انتقال سے ملک ایک بہترین استاد اور علمی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے قرآن و سنت کے علوم کی ترویج و اشاعت اور درس و تدریس کے لئے اپنی زندگی کو وقف کررکھا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریر و تحقیق کے شعبے میں ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کی عالمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے (مرحوم) کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر ظہور احمد اظہر (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر نواز ظفر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top