خرم نواز گنڈاپور کی کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کو مبارک باد

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ امن و رواداری کی بات کی ہے: پاسٹر حزقی ایل نور
تقریب میں سہیل رضا، جی ایم ملک، ڈاکٹر زاہد الراشدی، پاسٹر طارق مسیح، پاسٹر ابراہم بھٹی کی شرکت
پاسٹر اسلم بھٹی، پاسٹر لیاقت مسیح، علامہ ندیم اسلم، جواد حامد،حافظ نعمان حامد تقریب میں شریک

Happy Christmas and New Year Program under Minhaj IFR

لاہور (13 دسمبر2023) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے زیراہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی،خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں پاسٹر الائنس شاہدرہ کے مسیحی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے پیروکار امن و محبت کے ساتھ تعمیر و ترقی کے عمل شریک ہیں۔

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے مسیحی وفد کو خوش آمدید کہا کہ انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان دہشتگردی کی زد پر ہے،اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ تمام شہری مل کر اپنی افواج کا ساتھ دیں اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں، ہم کسی کو امن برباد نہیں کرنے دیں گے۔
مسیحی رہنما پاسٹر حزقی ایل نور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس پروقار تقریب کے انعقاد اور مسیحی برادری کو مدعو کرنے پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ امن، محبت اور بین المذاہب رواداری کی کوششوں کو آگے بڑھایا اور ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے کی کوشش کی۔ تقریب میں امن کی شمعیں روشن کی گئیں اور کیک بھی کاٹا گیا۔

نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان نے بھی مسیحی عوام کو مبارکباد دی۔ تقریب میں ڈاکٹر زاہد الراشدی، پاسٹر طارق مسیح، پاسٹر ابراہم بھٹی، پاسٹر اسلم بھٹی، پاسٹر لیاقت مسیح، اورنگزیب خان، علامہ ندیم اسلم، جواد حامد، حافظ نعمان حامد، سردار عمر دراز خان، طیب ضیا و دیگر رہنما شریک ہوئے۔ آخر میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے دعا کروائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top