دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کا آغاز 23 دسمبر سے ہو گا

منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیر اہتمام منعقدہ کورس میں نامور سکالرز طلبہ کو لیکچرز دیں گے
دسمبر کی چھٹیوں میں منعقدہ کورس میں دنیا بھر سے طلبہ و طالبات آن لائن بھی شرکت کریں گے

Diploma in Quran Studies 2023

لاہور(20 دسمبر 2023) تحریک منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشنل اور پروفیشنل ایجوکیشن کے زیراہتمام 23 دسمبر تا 01 جنوری تک 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 10 روزہ کورس میں شرکاء کو تجوید و قرآت، ترجمہ و تفسیر، عربی گرائمر، فن خطابت و نقابت، شخصیت سازی سمیت دیگر اہم موضوعات پر لیکچرز اور عملی مشقیں کروائی جائیں گی۔

ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، محمود مسعود قادری، حسن محمود جماعتی، محمد سرفراز قادری، احمد وحید قادری سمیت دیگر نامور سکالرز جدید سائنٹفک طریقہ تدریس کے ذریعے طلبہ کو لیکچر دیں گے اور ترجمۃ القرآن کے نصاب کی مشقیں بھی کروائیں گے۔

دسمبر کی چھٹیوں میں منعقدہ 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس میں دنیا بھر طلبہ و طالبات آن لائن بھی شرکت کریں گے۔ کورس کا انعقاد آغوش آڈیٹوریم آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ میں کیا جائے گا۔ 10 روزہ کورس کے اختتام پر طلبہ کو سر ٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔

حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا کہ قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو حضور نبی اکرم ﷺ پر نازل فرمایا گیا۔ قرآن حکیم پر عمل دونوں جہانوں میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ قرآن حکیم پر عمل کرنے کیلئے اسے صحیح پڑھنا، غور کرنا بہت ضروری ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top