شیخ الاسالام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج ویمن لیگ کو 36 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد

خواتین کی تعلیم و تربیت میں منہاج ویمن لیگ کا کردار مثالی ہے، قائد منہاج القرآن
یوم تاسیس پر منعقدہ مرکزی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیک کاٹا

Minhaj Women Leauge 36 Foundation Day 2024

لاہور (5 جنوری 2024) منہاج القرآن ویمن لیگ کا 36 واں یوم تاسیس مرکزی سیکریٹریٹ میں منایا گیا، بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی دینی نہج پر تعلیم و تربیت کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار مثالی ہے۔

انہوں نے کہا منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ تعلیم یافتہ خواتین بطور داعیہ دین مصطفوی معاشرہ کی تشکیل و تعمیر اور اخلاقی قدروں کے احیاء کے لیے ملک کے کونے کونے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مختلف گوشوں کو نمایاں کر رہی ہیں۔

مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور یوم تاسیس کا کاٹا۔ تقریب سے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب صدر سدرہ کرامت، عائشہ مبشرنے بھی خطاب کیا،ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے خصوصی شرکت کی۔

بریگیڈیئر ر اقبال احمد خان نے کہا کہ منہاج القران ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اصلاحِ احوال و اصلاحِ معاشرہ اور تجدید دین کے ویژن کو جس لگن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ عامۃ الناس تک پہنچایا ہے وہ اپنی مثال آپ اور ہر اعتبار سے مثالی اور قابل تقلید ہے۔

سدرہ کرامت نے یوم تاسیس کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کو دینی، روحانی، اخلاقی، تربیت بطریقِ احسن فراہم کر رہی ہے۔ خواتین کو اُن کے حقوق و فرائض اور تشکیلِ معاشرہ میں اُن کے کردار سے روشناس کروانے کا سہرا بھی ویمن لیگ کے سر ہے۔ چھتیس سال پر محیط یہ سفر خدمت دین کا سفر ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکری راہنمائی میں خدمت دین کا یہ سفر ان شاءاللہ جاری و ساری رہے گا۔

تقریب میں رافعہ عروج، حدیقہ بتول، انشرح نوید، صبا اسلم، مریم اقبال، نورین علوی، عائشہ صدیقہ و دیگر خواتین رہنماموجود تھیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top