منہاج یونیورسٹی لاہور میں ”فاونڈرز ڈے“ تقریب کا انعقاد

مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے زندگی کے ہر شعبہ میں اصلاحات کا جامع تصور دیا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بیرسٹر عامر حسن، صوفیہ بیدار، ہنی البیلا کی شرکت

Founders Day 2024 minhaj university Lahore

لاہور (15فروری 2024)منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام فاونڈرز ڈے کی تقریب میں چئیرمین بورڈ آف گورنرز شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی امن کے لئے عالمگیر خدمات اور تعلیمی، تربیتی و تحقیقی کارہائے نمایاں انجام دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرزمنہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سسٹم تھنکرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے زندگی کے ہر شعبہ میں اصلاحات کا جامع تصور دیا اور اتحاد امت کے لیے کامیابی حاصل کی۔

فاؤنڈرز ڈے تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رہنما پیپلز پارٹی بیرسٹر عامر حسن، معروف کالم نگار صوفیہ بیدار، معروف کامیڈین ہنی البیلا، تاجر رہنما بابر اکبر بٹ، بریگیڈئیر (ر) جاوید اقبال، صبا پاشا اور ڈی ایس پی گلفام شہزادی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور تحقیقی خدمات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکشن سٹڈیز کی جانب سے شیخ الاسلام کی زندگی اور ان کی علمی اور تحقیقی جدوجہد پر مبنی ویڈیو ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر فہد نوید کوثر، ڈاکٹر واثق اکرام، ڈاکٹر ظفر اقبال بھٹی کو بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ جبکہ ڈاکٹر صالحہ حمید کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیچنگ سٹاف سے ڈاکٹر ماہ جبیں، نان ٹیچنگ سٹاف سے ڈاکٹر شفیق فاروقی اور سٹوڈنٹ کیٹگری میں شعیب احمد کو عمرہ کے ٹکٹ دیے گئے۔اس موقع پر پاکستانی شاعر الطاف شاہ کے لکھے ہوئے کلام اوربھارتی فوک گلوکار ہنس راج ہنس کی گائیکی پر ’’رومی صوفی پرفارمنس‘‘ بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top