عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کا ایمان ہے۔علامہ رانا محمد ادریس

Rana idrees qadri adressing khutba Jummah 2024

لاہور (23 فروری 2024ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ”عقیدہ ختم نبوت“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی شان ختم نبوت عظیم شان ہے۔ یہ شان صرف آپ ﷺ کے حصے میں آئی۔ عقیدہ ختم نبوت پرقصر اسلام کی عظیم الشان عمارت تعمیر ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کا ایمان ہے۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے۔ قرآن مجید میں موجود لفظ خاتم النبین میں کسی قسم کی تاویل اور تخصیص کی گنجائش نہیں ہے۔ تاویل و تخصیص کرنے والا قرآن مجید کی تکذیب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کی تاریخ ساڑھے 14سو سال پر محیط ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس پیغمبر آخر الزمان پر رب کائنات درود بھیجتا ہے اس ممدوحِ ارض و سما کی شان کا بیان کیسے کم پڑ سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top