مارچ 2024ء کا ماہنامہ منہاج القرآن لاہور شائع ہو گیا

مورخہ: 02 مارچ 2024ء

لاہور (2 مارچ 2024ء) ماہنامہ منہاج القرآن مارچ 2024ء کا شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارہ میں رمضان المبارک کی فضیلت اور قربِ الٰہی کی علامات اور محرومی کے اسباب کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و روحانی فکر انگیز تحریر شامل اشاعت ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں The Manifest Quranکی تاریخ ساز تقریب رونمائی کی روداد شامل ہے۔ اس شمارہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہئ آفاق تصنیف دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور کی تقریب رونمائی کی رپورٹ بھی شامل اشاعت ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو عالمی سفیرِ امن ایوارڈ ملے جانے کی خصوصی رپورٹ بھی شامل اشاعت ہے۔ ماہ مارچ کے شمارہ میں معروف سلسلہ آپ کے فقہی مسائل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی تحریر ضرورت مذہب اور وجودِ باری تعالیٰ، تحریک پاکستان میں علما و مشائخ کا کردار کی خصوصی فکر انگیز تحریریں بھی شامل ہیں۔

Monthly Minhaj ul Quran March

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top