منہاج القرآن لاہور کا اجلاس، ضلعی عہدیداران،پی پی صدور و ناظمین کی شرکت

مورخہ: 14 مئی 2024ء

ڈاکٹر سلطان محمود چودھری سینئر نائب صدر، حاجی محمد امجد قادری نائب صدرمقرر
طارق الطاف کو سینئر نائب ناظم، معراج خالد کو ناظم نشر و اشاعت لاہورکی ذمہ داریاں سونپی گئیں
لاہور کے ہر گھر کومرکز علم بنایا جائے گا: پروفیسر ذوالفقار علی صدر منہاج القرآن لاہور

MQi Lahore Ijlas 2024

لاہور (14 مئی 2024) تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور کے ضلعی عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔

منہاج القرآن لاہور کے صدرپروفیسر ذوالفقار علی نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما ڈاکٹر سلطان محمود چودھری کو سینئر نائب صدر لاہور، حاجی محمد امجد قادری کو نائب صدر، محمد طارق الطاف کو سینئر نائب ناظم لاہور، ناظم علی اعوان کو نائب ناظم، ممتاز خان کچھی کو نائب ناظم مالیات، معراج خالد کو ناظم نشر و اشاعت و سوشل میڈیا لاہور مقرر کر دیا ہے۔

پروفیسر ذوالفقار علی نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی مساعی فروغ عشق مصطفی ﷺ اور فروغ علم و امن، اتحاد بین المسلمین کیلئے ہیں۔ تعلیم، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر تنگ نظری و متعصبانہ رویوں کو بدلنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے آنے والے 5 سالوں میں ملک میں 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر گھر کومرکز علم بنایا جائے گا۔ان مراکز علم میں لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی پر فوکس کیا جائے گا۔

پروفیسر ذوالفقار علی نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام لاہور کی ہر یونین کونسل اور ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے ذمہ داریاں ملنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ فی زمانہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کرنا اللہ رب العزت کی طرف سے بہت بڑی توفیق اور سعادت ہے، ان شائاللہ قیادت نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

نومنتخب عہدیداران کو نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، منہاج القرآن لاہور کے ناظم امجد حسین چودھری و دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ منہاج القرآن لاہورکے صدرپروفیسر ذوالفقار علی نے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تحریک کے پیغام کو مزید فروغ ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top