تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز شمالی پنجاب کا مشترکہ آن لائن اجلاس

Threek Minhaj ul Quran members Ijlas Online

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز شمالی پنجاب کا مشترکہ آن لائن اجلاس بذریعہ زوم ایپ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں محترم خرم نواز گنڈا پور (ناظم اعلیٰ MQI) نے اہم پالیسی امور اور آئندہ کے اہداف پر خصوصی گفتگو کی اور تنظیمات کو ہدایات فرمائیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ مکالمہ اور مشاورت سے فکر کو جلا ملتی ہے اور اشکالات کا ازالہ ہوتا ہے۔ یکطرفہ اور غیر تصدیق شدہ ذرائع کی خبروں پر انحصار کرنے کی بجائے اس کی مستند ذرائع سے تصدیق کریں۔ فروعی معاملات پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے اپنے وقت کا مفید استعمال کریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے خطابات فکری راہنمائی سے مزین ہوتے ہیں، خود بھی سنتے رہیں اور دوسروں کو بھی سنوائیں۔

محترم انجینئر محمد رفیق نجم (نائب ناظم اعلیٰ TMQ) نے اجلاس کو ہوسٹ کیا۔ محترم رانا وحید شہزاد (مرکزی صدر MYL)، محترم ڈاکٹر عمران یونس (مرکزی جنرل سیکرٹری MYL)، محترم شیخ فرحان عزیز (مرکزی صدر MSM)، محترم علامہ اشفاق چشتی (مرکزی ناظم MUC)، محترم محمد عارف چوہدری (سیکرٹری کوآرڈینیشن PAT)، محترم سردار عمر دراز (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن PAT)، محترمہ اُمِ حبیبہ اسماعیل (مرکزی ناظمہ MWL) اور ان کے علاوہ محترم قاضی شفیق الرحمٰن، محترم ملک توقیر اعوان، محترم بابر چوہدری، محترم سلطان احمد سروری، محترم علامہ نفیس القادری، محترم علامہ ثمر عباس، محترم راشد مصطفوی، محترم نجم شیراز مغل کے ساتھ ساتھ TMQ, PAT, MYL, MSM, MUC, MWL کے ڈویژنل اور ضلعی صدور و ناظمین/جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

Threek Minhaj ul Quran members Ijlas Online

Threek Minhaj ul Quran members Ijlas Online

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top