چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 3 روزہ تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے

Dr Hassan Qadri Reached Karachi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 3 روزہ تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

چیئرمین سپریم کونسل اپنے تنظیمی دورے کے دوران انو بھائی پارک میں سالانہ میلاد کانفرنس اور نیشنل میوزیم آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ‘‘ اور ’’فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تنظیمی ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، عتیق چشتی، سید ظفراقبال، ثاقب نوشاہی، اسمعیل خلیل عارفی، زاہد لطیف، ملک سلیم، راؤ جنید، بشیر خان مروت، راؤ طیب، جواد انصاری، عماد شیخ، فیضان، نوید عالم، حاجی ادریس، مقصود احمد، راؤ ولی، شاہد ملک، انیلہ الیاس ڈوگر، فوزیہ جنید، نصرت ڈار، اور صبا حفیظ سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri Reached Karachi

Dr Hassan Qadri Reached Karachi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top