ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پرکراچی روانہ

میلاد کانفر نس سے خطاب ”دستور مدینہ“ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہوم کراچی کا دورہ بھی کریں گے

لاہور(26ستمبر2024)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پر27 ستمبر کوکراچی پہنچیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 28 ستمبر (ہفتہ) کو انو بھائی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان میلاد کانفر نس سے خطاب اور نماز جمعہ جامعہ مسجد غوثیہ میں ادا کریں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل اپنے اس دورہ کے دوران آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ بھی کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ 29 ستمبر اتوار کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نیشنل میوزیم و آرٹس کونسل کراچی میں اپنی شہرہ آفاق تصنیف ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top