منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Mehfil e Milad e Mustafa Under MQi Berlin Germany

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ محفل میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر وجاہت علی تارڑ نے ادا کئے۔

محفل میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے حاصل کی۔ آقا کریم کی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت شریف حاجی عبدالمجید اور دیگر بھائیوں نے پیش کیا۔ بعدازاں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان میاں طیب عمران نے جرمن زبان میں سیرت نبی ﷺ کے موضوع پر مختصر اظہار خیال کیا- بچوں کے لیے سیرت کوئز بھی ہوا جس میں بچوں سے نبی کریم ﷺ کی زندگی کے بارے میں سوالات کیے گئے اور چھوٹے تحائف اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔

محفل میں جناب ڈاکٹر حافظ حامد رضا نے خصوصی خطاب سیرت طیبہ کے موضوع پرفرمایا۔ شاہ زیب احمد (صدر منہاج القرآن برلن) نے محفل میں آئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

محفل کے اختتام پر میاں عمران الحق (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی) نے صلوٰۃ و سلام پڑھا۔ کیک کاٹا گیا اور کھانا پیش کیا گیا۔

Mehfil e Milad e Mustafa Under MQi Berlin Germany

Mehfil e Milad e Mustafa Under MQi Berlin Germany

Mehfil e Milad e Mustafa Under MQi Berlin Germany

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top