منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 19 اکتوبر کو ہو گی

MWF Mass Wedding Ceremony 2025

لاہور (10 اکتوبر 2025) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 19 اکتوبر 2025ء بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد ہو گی۔ تقریب میں درجنوں مستحق اور ضرورت مند جوڑوں کی شادی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے عمل میں لائی جائے گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دلہنوں کے لئے گھریلو سامان کا تحفہ، شادی کے انتظامات، لباس اور کھانے کا مکمل اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مالی طور پر کمزور خاندان بھی عزت و احترام کے ساتھ اپنی بیٹیوں کے گھر بسا سکیں۔ تقریب الہدایت مارکی، نزد سول اسپتال بدوملھی، ضلع نارووال میں منعقد کی جائے گی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ منصوبہ "Stable Family, Secure Future‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں جاری فلاحی مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت بے سہارا اور مستحق افراد کی مدد کے ذریعے خوشحال اور مستحکم خاندانوں کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے رہنما، معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی یہ روایت گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے، جس کے تحت ہزاروں خاندانوں کو شادی کے موقع پر تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ تقریب کا مقصد مستحق بچیوں کے والدین کے بوجھ کو کم کرنا اور انہیں باعزت طریقے سے رخصت کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top