شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیر ڈاکٹر سید جمیل الرحمن چشتی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (11 نومبر 2025) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف علمی و روحانی شخصیت، دربارِ عالیہ چشتیہ کامونکی کے سجادہ نشین پیر ڈاکٹر سید جمیل الرحمن چشتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، روحانی تربیت، اصلاحِ احوال اور محبت و اخوت کے فروغ کے لیے وقف رکھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ ربّ العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے، ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ مرحوم پیر سیدخلیل الرحمن چشتی کے بھائی تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپورو دیگر رہنماؤں نے بھی پیر ڈاکٹر سید جمیل الرحمن چشتی کے وصال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی ہے۔


















تبصرہ