محققین اور سکالرز کا کردار اُمت کے مستقبل کا تعین کرتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

دین کی حقیقی روح علم و تحقیق ہے، بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
اہل علم اُمت کی فکری عمارت کے ستون ہیں، 5 سو سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز سے خطاب

Dr Tahir ul Qadri QA-Session with Minhajians Scholars and Researchers 2025

لاہور(16نومبر 2025)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے منہاجینز فورم کے زیراہتمام فکری نشست جس میں 5 سو سے زائد پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی حقیقی روح علم و تحقیق ہے، اہل علم امت کی فکری عمارت کے ستون ہے، دعوت دین دینا فرض کفایہ نہیں بلکہ فرض عین ہے، امت کا ہر شخص داعی ہے، جس کے پاس دین کا جتنا علم ہے اس پر فرض ہے کہ وہ اس علم کو دوسروں تک پہنچائے فکری نشست میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضلین (منہاجینز) اور پی ایچ ڈی و ایم فل سکالرز، محققین نے بڑی میں تعداد شرکت کی۔

فکری نشست کا اہتمام منہاجیز فورم کے صدر شاہد لطیف قادری کی طرف سے کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دعوت دین شریعت مطہرہ کا عظیم فریضہ اور انبیاء ؑکی وراثت ہے۔ موجودہ دور میں اُمت مسلمہ کو فکری راہ نمائی، محققانہ تحقیق اور علمی بصیرت کی شدید ضرورت ہے اور یہ ذمہ داری سب سے زیادہ اہل علم، محققین اور دینی سکالرز پر عائد ہوتی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دعوت دین کا مقصد فرقہ وارانہ بحثیں چھیڑنا یا اختلافات بڑھانا نہیں بلکہ لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا، اخلاق محمدیؐ اپنانے کی ترغیب دینا اور شریعت کے پاکیزہ اصولوں سے روشناس کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت دین وہ علم ہے جو دلوں میں نور بھرتا ہے۔ نفرتوں کو محبتوں میں بدلتا ہے اور معاشرے کو امن و عدل کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محققین اور سکالرز کا کردار اُمت کے مستقبل کا تعین کرتا ہے، اگر علمی دیانت، تحمل، تحقیق اور اعتدال کی روش اختیار کریں گے تو معاشرہ سدھرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ علم کے بغیر دعوت ادھوری ہے اور دعوت کے بغیر علم ادھورا ہے، دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔

 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوان سکالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں دین کی خدمت، اصلاح معاشرہ اور اُمت کی فکری تربیت کے لئے وقف کریں، اخلاص، اعتدال، اخلاق اور حکمت کے ساتھ دین کی دعوت کو آگے بڑھائیں کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو انسانیت کو خیر اور سلامتی کی منزل تک پہنچاتا ہے۔

فکری نشست میں صدر منہاجینز فورم شاہد لطیف قادری نے استقبالیہ کلمات میں سکالرز و محققین کو خوش آمدید کہا، تقریب میں حاجی امین الحق قادری، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، ڈاکٹر سرور صدیق، ڈاکٹر فاروق رانا، علامہ عین الحق بغدادی، حاجی محمد ارشد، افضل سعید، جواد حامد، مظہر محمود علوی، عبدالستار منہاجین، ڈاکٹر حافظ ظہیر احمد الاسنادی، شیخ فرحان عزیز، فیض عالم قادری، محمد آفتاب خان، شہزاد رسول، عابد بشیر، عمر دراز سمیت علماء و منہاجینز سکالرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top