خرم نواز گنڈاپور کا حافظہ سحر عنبرین کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (3 دسمبر 2025ء) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے ممبر کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ حافظہ سحر عنبرین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، حضور نبی اکرمؐ کی شفاعت نصیب فرمائے،تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کرنل(ر) خالد جاوید، انجینئر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، ارشاد اقبال، لبنیٰ مشتاق، عائشہ مبشر، صائمہ نور، عائشہ شبیر، ثناء وحید سمیت تحریک منہاج القرآن کے راہ نماؤں نے حافظہ سحر عنبرین کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات ان کے خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حافظہ سحر عنبرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


















تبصرہ